ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں بھی جرائم بے قابو، گوپال گنج میں صحافی کا گولی مار کر قتل

بہار میں بھی جرائم بے قابو، گوپال گنج میں صحافی کا گولی مار کر قتل

Tue, 29 Sep 2020 22:28:09    S.O. News Service

گوپال گنج،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے گوپال گنج ضلع کے ماجھاگڑھ تھانہ حلقہ میں منگل کو ایک ہندی روزنامہ کے صحافی راجن پانڈے کو جرائم پیشوں نے گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔ گولی لگنے سے صحافی سنگین طور سے زخمی ہو گئے۔ پولس نے اس معاملے میں اب تک دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس کے ایک افسر نے بتایا کہ ماجھا گڑھ تھانہ حلقہ کے پرانی بازار علاقہ میں صحافی راجن پانڈے اپنے گھر سے صبح نکل کر کہیں جا رہے تھے تبھی بلیٹ بائیک پر سوار ہو کر آئے تین لوگوں نے انھیں گولی مار دی۔

گولی لگنے کے بعد راجن وہیں پر گر گئے۔ زخمی حالت میں صحافی کو مقامی لوگوں کی مدد سے گوپال گنج صدر اسپتال لایا گیا، جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں گورکھپور کے لیے ریفر کر دیا گیا۔

گوپال گنج پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار تیواری نے بتایا کہ پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ زخمی راجن نے دو ملزمین کے نام بتائے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ واقعہ کے اسباب کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔


Share: